Take a fresh look at your lifestyle.

طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے:ممتا

0

کولکاتا،2،ستمبر: جوائنٹ اور نیٹ کے امتحان میں ریاست کے 75فیصد طلبہ شرکت سے محروم ہوگئے۔ آج وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس بات پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوکل ٹرین اور میٹرو ٹرین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیشتر طلبہ جوائنٹ اور نیٹ کے امتحان میں بیٹھ نہیں پائے۔ اس لحاظ سے ان کی تیاری اور محبت رائیگاں چلی گئی۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے مرکزی حکومت کو اس میں توسیع کی اپیل کی تھی۔ مگر مرکزی حکومت اپنے فیصلے کے آگے کسی کی سنتی کہاں ہے۔ آج جو جوائنٹ اور نیٹ کے امتحان میں بیٹھنے سے جتنے طلبہ محروم ہوئے ان کو بڑا نقصان ہوا اب سن کے نقصان کی بھر پائی کون کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.