کولکاتا،24،دسمبر:ترنمول کو دوسری پارٹی کا درجہ قرار دیتے ہوئے بھگوا جماعت کے نئے لیڈر سوبھیندو ادھیکاری نے بی جے پی کے ساتھ وفاداری نبھانے کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی جلد بازی میں ترنمول کے خلاف نہ صرف بیان بازی کر رہے بلکہ پارٹی کو ہر لحاظ سے برا ثابت کرنے کی ڈیوٹی نبھارہے ہیں۔ آج کانتھی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سوبھیندو ادھیکاری نے یہ دعوی کیا کہ 2021میں بی جے پی ہی اقتدار پر قابض ہوگی۔ سوبھیندو کے مطابق 2021میں ترنمول کو ریاست میں دوسری پارٹی کا درجہ ملے گا۔ سابق وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بھی دعوی کیا کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں مشرقی مدنا پور کی کل 35 سیٹوں پر بی جے پی کو کامیابی ملے گئ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترنمول کانگریس کو اقتدار میں لانے میں میں اور میری فیملی نے بہت اہم رول نبھایا تھا ورنہ تملوک سے میرے علاوہ لکھن سیٹھ کو شکست دینے کی صلاحیت ترنمول کے کسی بھی لیڈر میں نہیں تھی۔ سوبھیندو نے آئندہ 7جنوری کو یوم نندی گرام کے ممتا بنرجی کے جلسہ سے متعلق اپنی تقریر میں کہا کہ دوسرے دن 8جنوری کو میں حاضر جواب دونگا اپنے جلسہ سے۔ سوبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی سمیت ترنمول لیڈروں کو اعلانیہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی نہیں ڈرا سکتے کیونکہ میں ترنمول پارٹی کے ہر قدم کا الٹا جواب دینے کو تیار بیٹھا ہوا ہوں۔
Comments are closed.