Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول نیتا سبودھ ادھیکاری کے گھر پر بم بازی

شمالی چوبیس پرگنہ،7،اگست: آج صبح ترنمول ضلع سیکریٹری سوبودھ ادھیکاری کے گھر منگل دیب پر کچھ انتہا پسندوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر بمباری کی گئی۔سوبودھ ادھیکاری نے بتایا کہ ان کے مقان پر چار بم لگاتار مارا گیا۔اس بم بازی سے پولیس کا جو پائلٹ کار ہے وہ بھی تہس نہس ہوگیا۔حمل? اتنا شدید تھا کہ انکے گھر کا سیٹر تک ٹوٹ گیا۔اس واقعہ کی خبر ملتے ہی بیرک پور پو لیس کمشنر یٹ منوج برما اور جوائنٹ کمشنر اجےکمار ٹھاکور موقع واردات پر پہنچے۔پولیس کمشنر منوج برما نے حادثے کی تحقیقات کی اور سوبود? ادھیکاری کو یقین دھانی کرایا کہ جلد از جلد دوشی کو پکڑ لیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.