Take a fresh look at your lifestyle.

مرکزی حکومت بنگال کو چین کاوہان شہر ثابت کرنا چاہتی ہے:ترنمول کانگریس

0

کولکاتا5مئی:ترنمول کانگریس کے تین ایم پی سدیپ بندوپادھیائے،دینیش ترویدی،ڈیریک ابرائین، نے ایک کانفرنس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران مرکزی حکومت کو نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت بنگال کو چین کے اوہان شہر ثابت کرنا چاہتی ہے۔اطلاع کے مطابق مرکز ریاستی حکومت کے کاموں سے مطمئن نہیں ہے۔اس لئے مرکز کی طرف سے ایک ٹیم بنگال آرہی ہے۔اس سے قبل مرکزی ٹیم کے ہائی کمان اپربو چندر نے ریاستی حکومت کے خلاف متعدد شکایتیں تحریری طور پر چیف سکریٹری کو دیا تھا۔اس بات سے ترنمول کے ایم پی سدیپ بندوپادھیائے نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جس طرح سے جدوجہد کر رہی ہے ۔اس کی مثال پورے ہندوستان میں نہیں دیکھی گئی ہے۔اسپتالوں میں اس بیماری کے علاج کے لئے ہر طرح کی کارروائی کی جارہی ہے۔اسپتالوں میں روزانہ صاف صفائی کی جارہی ہے۔ڈاکٹر اور نرس اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کرونا وائرس مریضوں کا دیکھ ریکھ کر رہے ہیںلیکن پھر بھی مرکز کی طرف سے ٹیم تفتیش کے لئے بنگال آرہی ہے۔ہماری پارٹی کی طرف سے خوش آمدید ہے۔ہم اپنی پارٹی ترنمول کانگریس کی طرف سے ہر طرح سے مدد کریں گے۔وہی ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ وزیر صحت بنگال کے کاموں کی سراہنا کر رہے ہیں ۔دوسری طرف مرکزی حکومت وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بدنام کرنے میں لگی ہوئی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.