Take a fresh look at your lifestyle.

نوجوان جوڑے کی ایک ہی پھندے سے جھول کرخودکشی، مقامی لوگ دہل گئے

کولکاتا3 نومبر:بہالا کے پرناشری علاقے میںایک شادی شدہ جوڑے نے ایک ہی پھندے سے خودکشی کرلی ۔ خودکشی کے اس انوکھے دل دہلادینے والے منظر کو دیکھ کرمقامی لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوئے۔ بتایاجاتاہے کہ دودن پہلے ہی پرناشری علاقے کے ایک مکان میں راجو منڈل واس کی بیوی رنکی منڈل کرائے دار بن کر آئے تھے۔ صبح کو جب ان کے پڑوسی نے انہیں دیکھنے کے بعد انہیں باہر سے آواز دی تواندر سے جواب ندارد تھا۔ اس پروہاں سبھی لوگوں کو شک گزرا اورانہوں نے دروازہ توڑ دیا ، پھر اندرجو منظر دیکھا توسبھی کے ہوش اڑ گئے۔ ایک ہی رسی کے پھندے سے دونوں جھول رہے تھے ۔ فوراً لوگوں نے پرناشری تھانے کو اس کی اطلاع کردی پولس نے آتے ہی ان دونوں کونیچے اتارا اورگھرکوسیل کردیا ، پولس نے ابتدائی جانچ کے بعدبتایاکہ رنکی منڈل اوستھی کی تھی اورراجو منڈل جوکا کارہنے والاتھا۔ مکان کے مالک نے بتایاکہ دونوں نے سماج سے چھپ کر شادی کی تھی دونوں کے پریوار اس شادی سے ناخوش و ناراض تھے ۔ اب اس خودکشی میں ممکن ہے دونوں کے گھروالوں کادباﺅبناہوگا، اب پولس مزید جانچ کے لئے قدم بڑھایا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.