Take a fresh look at your lifestyle.

ندی میں کود کر خود کشی کی کوشش

سلی گوڑی ،15،مئی: لاک ڈاو¿ن کے درمیان ایک نوجوان نے سلی گوڑی میں ایک پل سے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے سے سلی گوڑی کے نوکاگھاٹ کے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ یہاں نوجوان کی خود کشی کی کوشش کی اطلاع ملنے پر این جے پی تھانے کے پولس موقع پر پہنچی اور اس نوجوان کو تشویشناک حالت میں اتربنگ میڈیکل کالج اسپتال داخل کرایا۔ پولس ذرائع کے مطابق ، نوجوان کی شناخت لالٹو بسفر کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ سوریاسینا کالونی علاقے کی رہائشی ہے۔ معلومات کے مطابق ، آج صبح ایک نوجوان نے نواکاگھاٹ کے پل سے دریائے مہانند ا میں کود کر خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم دریا میں پانی کم ہونے کی وجہ سے وہ زندہ بچ گیا۔ اسے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.