Take a fresh look at your lifestyle.

آئی پی ایس بننے کا خواب لےکر لڑکی کی دسویں منزل سے چھلانگ

کولکاتا،15ستمبر: سوموار کی رات کو ایک نہایت ہی دلدوزواقعہ رونماہوا۔ امہر اسٹریٹ تھانے کے قریب پولس کوارٹرس میں ایک13برس کی لڑکی نے پولس کو ارٹر کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ رات کو ایک زور دار آواز کو سن کر تبھی 13برس کی ایک لڑکی کو لہو لہان حالت میں بلڈنگ کے نیچے ان لوگوں نے دیکھا۔ کئی لوگ فوراً اسے وہاں سے اٹھا کر میڈیکل کالج و اسپتال لے گئے مگر ڈاکٹروں نے ا سکا معائنہ کرنے کے بعد اسے مر دہ قرار دے دیا ۔ پولس اب اس پر اسرار خو دکشی کی وجہ جاننے کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ وہ لڑکی پانچویں منزل کے ایک فلیٹ میں رہتی تھی۔ مگر وجہ کیا تھی کہ اس نے دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی راستہ اختیار کیا۔ تلاشی کے بعد اس کے فلیٹ سے ایک خود کشی نوٹ بھی پولس کو ملا جس میں یہ بات واضح طور پر درج تھی کہ امتحان میں بہتر رزلٹ نہ کرنے کی صورت میں اس نے یہ راستہ چنا۔ کیونکہ بہتر رزلٹ کرنے پر ہی وہ مستقبل میں آئی پی ایس بن سکتی تھی۔ نوٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ اپنے رزلٹ سے وہ اتنی زیادہ مایوس ہو چکی تھی کہ سوائے اس کے او رکوئی راستہ اس کے لئے نہ تھا۔ اس کی خود کشی کا ذمہ دار وہ خود ہے۔ پولس اب اس نوٹ کی صداقت پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس کا باپ لال بازار کے کمپیوٹر سیل کا کمپیوٹر آپریٹر ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ تھی اور نام ادریجہ منڈل تھا۔ وہ بو بازار کی ایک اسکول میں پڑھتی تھی اور خواب تھا آئی پی ایس بننے کا۔ مگر کرونا کی وجہ سے اسکول بند ہونے پر تمام کلاسیز آن لائن سے ہو رہی تھی موبائل کے ذریعہ پڑھائی سے وہ پریشان رہتی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ ایسی پڑھائی سے اس کا خواب ادھورہ رہ جائے گا۔ اس کے اسی رویے سے گھر والے بھی اس کو ڈانٹ ڈپٹ کر تے رہتے تھے۔ آخر کار مایوس ہو کر اس نے خود کی جان ہی لے لی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.