Take a fresh look at your lifestyle.

لیڈیز پولس اپنے کوارٹر میں خود کشی کرلی

بنیا پوکھر،7ستمبر: بنیا پوکھر تھانے کی ایک خاتون پولس انسپکٹر45برس کی نپن تارا منڈل سالٹ لیک حلقے کے رہائشی کوارٹر میں خود کشی کرلی۔ اتوار کی رات کو 11بج کر 45منٹ پر اس کے ساتھ رہنے والی پولس سے وابستہ نے جب بار بار اس کو آواز دی اور اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر فوراً ہی پولس کو سارا ماجرا بتادیا۔پولس جبراً اس کے کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا اس کی لاش جھول رہی تھی۔ اس کو وہاںسے اتار کر قریبی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ کس وجہ سے اس نے ایسا خطرناک قدم اٹھایا تھا ابھی اس کی جانچ میں پولس کے بڑے افسران مصروف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.