Take a fresh look at your lifestyle.

گلف گرین کی دوشیزہ ماڈلنگ مالی تنگی سے عاجز آکر خود کشی کرلی

0

کولکاتا،7ستمبر: کوویڈ-19 کی وجہ سے جولاک ڈاو¿ن کا سلسلہ در سلسلہ چلا ہے اس کی وجہ سے آمدنی کے سارے راستے بند ہو چکے ہیں جس نے تنگ آکر بنگال کی متوقع ماڈل بیتھی منڈل نے خود کشی کرلی۔ اتوار کو گلف گرین کے ایک مکان سے ان کی لاش پولس نے بر آمد کی۔
جئے نگر کی رہنے والی بیتھی منڈل نے ماڈلنگ کے پیشے کو تر جیح دی تھی۔ اس میں نام کمانے کی غرض سے وہ اپنا آبائی گاو¿ں جئے نگر کی رہنے والی بیتھی منڈل نے ماڈلنگ کے پیشے کو تر جیح دی رتھی۔ اس میں نام کمانے کی غرض سے وہ اپنا آبائی گاو¿ں چھوڑ کر کے کولکاتا کے گلف گرین میں ایک کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی۔ اس کے ساتھ اس نے ایئر یوسٹس کی تربیت بھی لینی شروع کر دی تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اس کی آمدنی رک گئی تھی اور حال ہی میں ماڈلنگ کی ایک آفر آئی تھی مگر وہ بھی باطل ہو گئی جس کی وجہ سے اس کے مزاج میں چڑ چڑاپن آگیا تھا۔ اسی کے ساتھ فضائی پر واز پر بھی پابندی عائد ہو چکی تھی۔ اس دہرے اثر سے وہ ذہنی طورپر مایوس ہو گئی اور ایسا خطرناک قدم اٹھالیا ۔ پولس اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کے بعد اس خود کشی کو ہرزاویے سے دیکھنے میں لگی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دوپہر اس نے گھر کا در وازہ بند کیا تھا۔ مگر بعد میں جب اس کو آواز دی گئی تو اس نے کوئی جواب نہ دیا جس کی و جہ سے انہیں شک ہوا اور پولس کو اس کی خبر کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.