Take a fresh look at your lifestyle.

سسرالیوں کی زیادتی سے تنگ خاتون کی بیٹے کیساتھ خودکشی

مالدہ ،24،اپریل:سسرال والوں کے مظالم سے تنگ آکر ایک خاتون نے 2 سالہ معصوم بیٹے کو لے کر چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے درمیان مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں انگلش بازار تھانہ کے یادو پورہائی اسکول علاقے میں جمعہ کی صبح اس واقعے کے بعد سوگ کی لہردوڑ گئی ۔متوفی کی شناخت لیزا خاتون (18) کے نام سے ہوئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لیزا خاتون کی شادی انگلش بازار تھانہ کے تحت یادو پور گاو¿ں ایک نمبر پنچایت کے اسلام پور گاوں کے رہائشی ناصر شیخ سے تین سال قبل ہوئی تھی۔متوفی لیزا خاتون کی ماں نے الزام لگایا کہ شادی کے بعد سے ہی اس کی بیٹی پر بشمول ناصر شیخ نے مختلف بہانے سے طرح طرح کے مظالم ڈھانا شروع کردیا۔ لاک ڈاون کے وقت ، لیزا پر دباوڈالا جارہا تھا کہ وہ اپنے میکے جاکر والد کے گھر سے ایک لاکھ روپیہ اپنے شوہر ناصر شیخ کو لاکر دے۔اس معاملے پر اکثر گھر میں تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے جمعہ کی صبح اپنے دو سالہ معصوم بیٹے کے ساتھ چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔یہ اطلاع ملتے ہی انگلش بازارتھانہ کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے مالدہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔ واقعے کے بعد ملزم شوہر ناصر شیخ اور سسرال والے علاقے سے مفرور ہیں۔پولس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.