Take a fresh look at your lifestyle.

چین و امریکہ کی مصنوعات پر پابندی عائد کی جائے : سوجن چکرورتی

0

کولکاتا۔ 22جون: بایاں محاذ کے لیڈر سجن چکرورتی نے اس بار چین و امریکہ سے امپورٹ ہونے والے سازو سامان کے خلاف زبردست آواز اٹھائی اور کہا کہ ان ملکوں کے سازو سامان کا بائیکاٹ کیا جائے اور اگر کسی معاہدے کے تحت ان ملکوں سے سازو سامان آئے بھی تو ان پر کسٹم ڈیوٹی لگ بھگ 200فیصد لاگو کیا جائے یاد رہے کہ لداغ کا گلوان وادی میں 20ہندستانی فوج کی ہلاکت ہوئی اس میں چین کا نام سرفہرست ہے ۔ چین نے ہی دراندازہ کی اور حملہ کرکے ہندستان کے 20جوان کو شہید کرڈالا ۔ ابھی اسی معاملے کو لے کر پورے ہندستان کے ہر علاقے و ریاستوں میں چین کے سازو سامان کا بائیکاٹ کیاجارہا ہے ۔ حالانکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہندستان کے لوگوں کو چین سے برآمد ہونے والے ہر قسموں کے سامان کو استعمال کرنے سے باز رکھا ہے ۔ مگر سجن چکرورتی نے کہا کہ مودی جی کیا چین کی مخالفت کی وہ تو برابر ان کی ضیافت کرتے آئے ہیں اور اب بولی بدل لی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.