Take a fresh look at your lifestyle.

سمترا چٹرجی کی حالت بدستور تشویش ناک

کوکاتا۔ 3نومبر : بنگلہ فلموں کے قد آور معمر اداکار سمترا چٹرجی کے حالت بدستور تشویش ناک ہے جسم کے اندر خون کی کمی ہونے سے انہیں 4یونٹ خون دیا گیا ہے ۔ ڈئیلاسیس کیا گیا ۔ بیل بھیو ذرائع کے مطابق سمترا بابو کی حالت نہایت ہی خراب ہے ایک بار پھر سے میڈیکل بورڈ بنائی جائے گی ۔ تاکہ ان کی اچھی طرح ہر طریقے سے جانچ کرنے کے بعدقدم اٹھایا جائے گا ۔ ان کے اندر خون کی پھر سے کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کے اندر تشویش بڑھتی جارہی ہے کئی بار ان کے سیٹی انجو گرافی بھی کیا گیا ہے تاکہ خون میں توازن کی سہی تشخیص کی جاسکے ۔ حالانکہ کئی بار بلڈ ٹرانسفیوژن کرنے کے بعد پلیٹ لیٹ اور ہومیو گوبین کی مقدار میں یکسانیت آئی ہے ۔ مگر ان کو پہلے کی طرح وینٹلیشن سپورٹ میں ہی رکھا گیا ہے ۔ اسپتال میں آتے ہی ڈاکٹروں نے سب سے پہلے ان کے گرد ے کی بیماری کو نشان زد کیا پھر اس کے بعد دوبارہ ان کا ڈائیلاسس کیا او ر اب تیسری بار ہوا ہے ۔ گزشتہ 6اکتوبر سے بیل بھیو نرسنگ ہوم میں 85برس بڑے اداکار زیر علاج ہیں 25دنوں تک اسپتال میں رہ کر علاج سے اگر ان کا افاقہ ہوا ہے تو یہ وقتی تھا ۔ کیونکہ رہ رہ کر ان کی طبیعت دوبارہ سے تشویشناک ہوجارہی تھی گرچہ ان کے اندر کرونا وائرس کا اثر بھی منفی رہا جس سے ان کے اہل خانہ خوش ہوئے بعد میں طبیعت مزید ناخوشگوار ہونے لگی جس کی وجہ سے ابھی انہیں وینٹلیشن سپورٹ رکھ کر علاج کیا جارہا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.