کولکاتا،11جون: آب و ہوا تبدیل کرنے والے شوقین سیاح کے لئے یہ خبر باعث مسرت ہوگی کہ اب سندر بن کی سیاحت کی جا سکتی ہے مگر کچھ خاص ہدایات کو اپنانے پر جیسے جو بھی سیاح سندر بن کی طرف نکلیں گے انہیں ماسک پہننا ہوگا ، سینی ٹائزر کا استعمال کرنا ہوگا نیز دس بر سوں سے لے کر65 برس کے بوڑھے مرد دعورت کو اس سفر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ مگر درمیانہ عمر کے لوگ اس سیاحت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیںجو بھی سیاح سندر بن کے لئے روانہ ہو ں گے محکمہ ٹورزم کی جانب سے کشتی و لانچ کو ہر ٹپ پر سینی ٹائزر کیاجائے گا۔15جون سے سندر بن کا سفر و سیاحت شروع ہوجائے گا۔ دس بر سوں سے کم اور 65برس سے زیادہ عمر والوں کو اس سیاحت کے لئے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ کشتی و لانچ میں جو دو سلنڈر سے چلے گی ان پر12افراد سے زیادہ سواری نہیں لی جا ئے گی۔ چار سلنڈر والے بوٹ پر18لوگ چھ سلنڈر والے بوٹ پر25افراد، اور جو بھی افراد بوٹ میں چڑھیں گے پہلے ان کے درجہ حرارت کی پیمائش ہوگی اور جو بھی سیاح ہوٹل و لانچ میں ٹھہریں گے تو ان پر کڑی نظریں بھی رکھی جائیں گی۔
Comments are closed.