مطلع صاف ہونے پر آج 10بجلر 46منٹ سے سورج گرہن دیکھا جاسکے گا سورج گرہن پورے ساڑھے تین گھنٹوں تک برقرار رہے گا
کولکاتا 20جون: کل 21جون کو مکمل سورج گرہن ہے اور ہندو مذہب کے مطابق جب تک سورج گرہن برقرار رہے گا اس وقت تک کوئی کام کاج نہیں ہوگا اور نہ و ہ کچھ کھاتے پیتے ہیں ان کے نزدیک یہ سب اسبھ ہے۔ لہٰذا سورج گرہن تک کوئی بھی پروگرام باہم کام نہیں ہوگا ۔ سورج گرہن کے موقع پر وہ لوگ اپنے بھگوان کی پوجا نہیں کرسکتے اور نہ کوئی مذہبی کام ہی کرسکتے ہیں ایسے وقت میں وہ مورتیوں کو چھونے سے بھی اجتناب کرتے ہیں ۔ بتایا گیا کہ مضافاتی علاقوں میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ شمالی ہند میں یہ سورج گرہن صاف طور پر نظر آئے گا ۔ کولکاتا کے سالٹ لیک کے علاقے میں یہ سورج گرہن نظر آسکتا ہے۔ پوزیشنل آسٹر ونوس سینئر کی طرف سے اس بابت بتایا گیا ہے ۔ چونکہ کولکاتا میں صبح کے وقت ہر دن بارش ہورہی ہے اس وجہ سے کولکاتا شہر میں یہ سورج گرہن دیکھا نہیں جاسکے گا لیکن اگر موسم بالکل ٹھیک رہا تو پھر کولکاتا والے بھی لگاتار ساڑھے تین گھنٹے تک اس سورج گرہن کو دیکھ سکتے ہیں ۔ صبح 10بجکر 46منٹ سے یہ سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2بج کر 17منٹ تک یہ گرہن برقرار رہے گا ۔ ویسے اس کا انحصار موسم پر ہے اگر کل آسمان ابر آلود رہا تو پھر کچھ نظر نہیں آئے گا لیکن آسمان صاف ہونے پر 10بج کر 46منٹ سے 2بجکر 17منٹ تک یہ سورج گرہن دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویسے کولکاتا میں 66فیصد اور اتر بھارت میں یہ 99فیصد گرہن ہوگا۔
Comments are closed.