ہگلی3/اگست (عوامی نیوز بیورو ) آج پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی راکھی بندھن کا تہوار عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا۔ ویسے ہمیشہ ہی دیکھا گیا ہےکہ رکشا بندھن کے موقعے پر صبح سے ہی گلی محلوں میں گاجے باجے کی دھوم رہتی تھی۔ مگر اس سال دوسرے تہواروں کی طرح رونق کم دیکھنے کو ملی۔ لیکن پھر بھی ایسا نہیں کہہ سکتے ہیں کہ آج تہوار کی رونق پھیکی رہی بلکہ اس سال رکشا بندھن کا تھیم ہی بدلتے دیکھا گیا۔ زیادہ تر علاقوں میں لوگوں کو راکھی کے بدلے چہروں پر ماسک پہناتے دیکھا گیا۔ آج ضلع کے مختلف علاقوں میں ترنمول لیڈران کارکنان حامیوں کو راکھی بندھن تقریب منعقد کرکے لوگوں کے درمیان ماسک اور سینیٹائز بھی تقسیم کرتے دیکھا گیا۔ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملک تپن داس گپتا اپنے اسمبلی حلقہ میں رکشا بندھن تقریب منعقد کرکے سیکڑوں لوگوں کے درمیان راکھی کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کیا۔ وہیں چنسورہ کی ایم ایل اے اسیت مجمدار بھی اپنے انتخابی حلقہ میں صبح سے ہی سرگرم نظر آئے اور راکھی کے ساتھ ماسک بھی پہنایا۔ ادھر رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرشن وجئے ساگر مشرا بھی اپنے دفتر میں رکشابندھن اتسو منائے اور لوگوں میں ماسک تقسیم کئے۔ اسکے علاوہ رشڑا کے کئی وارڈوں میں رکشابندھن اتسو منائی گئی۔ اسی طرح سے چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرشن سریش مشرا تیرہ نمبر وارڈ میں رکشابندھن تقریب منعقد کیا جہاں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین ترنمول حامی شرکت کیں اور سریش مشرا کو راکھی باندھی۔ وہیں اسکے بدلے میں انہوں نے انکے درمیان ماسک تقسیم کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو یہ کچے دھاگوں کا بندن ہے مگر یہ ایک دفعہ باندھنے کے بعد جنموں جنم کا پاک رشتہ جوڑ جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب ہو کہ آج اتنے سارے لوگوں کا پیار مجھے ملا ہے۔ اس پیار بھرا بندھن کے متعلق وجئے ساگر مشرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ رکشابندھن صرف تہوار نہیں محبت کا پیغام ہے اور لوگوں کو قریب لانے آپسی محبت و بھائی چارگی قائم رکھنے کو یاد دلاتا ہے۔ ادھر ایم ایم اے تپن داس گپتا آدی سپتو گرام پنچایت کے علاقے میں عام لوگوں کے علاوہ پولیس کے درمیان بھی ماسک تقسیم کیا اور کورونا وبائ کے درمیان عوامی خدمت کےلئے حوصلہ افزائی بھی کیا۔ دوسری جانب بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق کونسلر امیت گھوش بھی اس راکھی بندھن کے موقعے پر راکھی کے ساتھ ماسک اور خوردنی اشیائ بھی تقسیم کیا۔
Comments are closed.