میرا عہدہ بدلا ہے حکومت نہیں اور نہ ہی ترقیاتی کام جیسے پہلے ہوتا آج بھی ہورہا ہے اور آئندہ بھی ہوتا رہے گا : سریش مشرا
ہگلی30/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاست کے کئی میونسپلٹی اور کارپوریشن کے ساتھ ہگلی ضلع کے بھی تمام میونسپلٹیوں کا بھی معیاد ختم ہوچکی ہیں اور سبھی میونسپلٹی میں ایڈمنسٹریٹ بیٹھا دیئے گئے ہیں ۔ لیکن اس میں اہم بات یہ ہے کہ اس بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ میں سابق چئیرمین نائب چئیرمین اور کئی کونسلر کو شامل کرکے پانچ لوگوں پر مشتمل بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ بنائی گئی ہے ۔ کونسلر کا پاؤر ختم ہوچکا ہے ۔ ایسے میں ترقیاتی کام کو لیکر کہیں کہیں باتوں بات میں چرچہ ہورہاہے اور کہیں کہیں کونسلر بھی کہتے ہیں کہ اب تو ہم کونسلر رہے نہیں تو کام کروانے میں تھوڑی دشواری ہوگی ۔ اس بات کو لیکر آج ایک ملاقات کے دوران چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین اور موجود بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرشن سریش مشرا سے بات ہوئی تو انہوں نے بلکل بےباک انداز میں کہا کہ میرا عہدہ بدلا ہے میں نہیں بدلا ہوں اور نہ ہی حکومت بدلی ہے ۔ چئیرمین بورڈ رہتے ہوئے جسطرح سے ترقیاتی کام انجام دیا جارہا تھا ۔ آج بھی اسی طرح سے ترقیاتی کام کو انجام دیا جارہا ہے اور آئندہ بھی ترقیاتی کام جاری رہے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی خصوصی نگاہیں ریاست کے تمام میونسلٹیوں پر ہے اور یہ ترنمول حکومت ماں ماٹی مانس کی حکومت ہے ۔ اسکا اولین مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے ۔ انہوں نے چئیرمین بورڈ کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی کئی وارڈوں میں راستے کی پختہ ڈھلائی سے لیکر پینے کا پانی مینی پمپ لگانے تک کے کاموں کو گنوایا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی بھی ایسا کام نہیں ہے جو نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ دشواریاں پیش آئی ہیں کچھ کام مقرر وقتوں میں نہیں ہوپایا ہے ۔ لیکن ترقیاتی کام میں ہم بلکل پیچھے نہیں ہیں ۔ جسطرح سے پہلے ہوتا تھا آج بھی جاری ہے اور آئندہ بھی رہے گا ۔ عیدالاضحیٰ کے متعلق انہوں نے صاف صفائی کے بارے میں کہا کہ ہرسال جسطرح سے میونسپلٹی اپنی ذمہداری کےساتھ کام کرواتی آئی ہے ۔ اس بار بھی اسی طرح سے صاف صفائی کے کام کو انجام دیا جارہے ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے ملک کے مسلمانوں کے ساتھ خصوصی طور پر باشندگان چاپدانی کو عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی قربانی کا تہوار منائیں آپ سبھوں کی عبادت و مرادیں قبول ہو ۔ ساتھ ہی انہوں نے روایتی انداز میں کہا کہ دوسرے مذاہب کے جزبات کاخیال رکھتے ہوئے تہوار قومی یکجہتی و بھائی چارگی کے ساتھ منائیں ۔ ساتھ ہی کورونا کے اس ماحول میں معاشرتی فاصلے کا احترام کریں اور صحت مند رہیں ۔
Comments are closed.