کولکاتا9 اکتوبر:مغربی بنگال میںاس وقت بی جے پی اورترنمول کانگریس کے درمیان فرینڈلی میچ چل رہاہے لہٰذ اس ریاست سے بی جے پی کو بھگانے کے لئے ترنمول کو بھی اپنی پوزیشن چھوڑ دینی ہوگی ۔ بی جے پی کی نبنو گھراﺅ پروگرام کو لے کر بالکل اسی خیال کااظہار سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری سوریاکانت مشرا نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ ترنمول کے ذریعہ ریاست سے بی جے پی کوہٹایانہیں جاسکتااور یہ بات اب سمجھ میں آچکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ صرف بایاں محاذ کے اندر یہ طاقت ہے کہ وہ بی جے پی کو ریاست سے چلتا کرسکتی ہے۔ بی جے پی کے نابنو گھراﺅ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان پر انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس نابنو گھیراﺅ سے پہلے وزیراعلیٰ جس طرح سے نابنو سے بھاگ کھڑی ہوئیں اورایساکرکے انہوں نے بی جے پی کے لئے کھلامیدان چھوڑ دیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ممتا بنرجی نے ان کے لئے کھلامیدان چھوڑ دیا اوروہ گھیراﺅ سے پہلے ہی نابنو سکریٹریٹ چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ یہ باتیں کرتے ہوئے مشرا نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی بات دہرائی کہ بی جے پی سے گٹھ جوڑ کرکے ممتاحکومت یہاں جمی ہوئی ہے۔ مشرانے کہاکہ ریاست میں بایاں محاذ کے خلاف ترنمول اوربی جے پی کے درمیان گٹھ جوڑ ہواہے۔ اس وقت وہ دونوں پارٹیاں ایک ہی اصول پرکام کررہی ہیں اوراس حقیقت کو بھی لوگ اب جان چکے ہیں۔ کیوں کہ ابھی چند سال قبل ہی ممتا بنرجی آرایس ایس کودیش پریمی ہونے کالقب دے چکی ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی بھی ممتا کو ماں درگا کے ساتھ موازنہ کرچکی ہے۔
Comments are closed.