Take a fresh look at your lifestyle.

زیر علاج مریضہ کی شکایت پر وزیر کے سکریٹری کی بروقت مدد

ہوڑہ،11اگست: ہوڑہ کے ٹی ایل جیسوال اسپتال میں کوویڈ سے نڈھال اسپتال کے بیڈ پر سوکر فیس بک پر نگاہ رکھنے والے زیر علاج مریضہ نے فیس بک پر اپنی شکایت کی۔جس کے سبب وزیر کے سکریٹری نے شکایت پر بر وقت عمل کرتے ہوئے مریضہ کی مدد کی۔بتایا جاتا ہے کہ سات دن قبل ہوڑہ کے سالکیہ کی رہنے والی ایک نوجوان لڑکی کرونا پازیٹو میں مبتلا ہو کر ہوڑہ کے ٹی ایل جیسوال اسپتال میں بھرتی ہوئی ۔ حالانکہ اس کے اندر بیماری کی کوئی علامت نہیں تھی مگر سوموار سے اس کے اندر سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ مریض نے اسپتال کے ناقص انتظام پر شکایت کی۔ بعد میں جب کوئی بھی سہولت نہیں ملی تو اس نے موبائل کے فیس بک سے لائیو باتیں کیں۔ اس کے بعد ہی وزیر لکشمی رتن شکلا کے سکریٹری وہاں آئے اور اس مریضہ کے لئے آکسیجن کی فراہمی کر وائی۔ جو کچھ وقت کے لئے ٹھیک رہا لیکن پھر معاملہ بگڑ گیا۔ وزیر کے سکریٹری نے اسپتال کے ناقص انتظام کے بارے میں اس مریضہ کو ہوشیار کر دیا کہ وہ اپنے موبائل کے فیس بک سے سب کچھ اڑا دے یا حذف کردے۔ یہ بھی خبر ملی کی اس مرض میں مبتلا لڑکی کے گھر کے سبھی افراد کو رونا میں مبتلا ہےں اس لڑکی کے والد سنجیونی میں زیر علاج ہے۔ بھائی اور ماں گھر پر علاج کر وا رہے ہیں لائیو کرنے کے بعد بھی ان کو دوا نہیں دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.