Take a fresh look at your lifestyle.

تالاب سے خاتون کی کاش برآمد ہوئی

کولکاتا،2،اکتوبر: دارالحکومت کولکاتا کا جادب پور پولس اسٹیشن کے ایک تالاب کے اندر سے اس خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کا نام ماھدبی ساہا (53) بتایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد جوڑا تالاب کے قریب پہنچے پولس نے لاش برآمد کرلی ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے اسے فوری طور پر باگا جاتین اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ وہ ذہنی مریض ہے۔ وہ غیر شادی شدہ تھی اور تنہا رہتی تھی اور اسے صبح سویرے اٹھنے کی عادت تھی۔ آج بھی وہ صبح کی سیر کے لئے گئی تھی۔ ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ متوفی کی لاش کو اس کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.