ہگلی30/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ریاستی وزیر زراعت مملکت و آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا ایک دفعہ پھر بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت کئی مساجد اور علاقوں میں سینیٹائز کرنے کے لئے تشریف فرمائے تھے ۔ جہاں وہ اپنی ہاتھوں سے مسجدوں کو سینیٹائز کرتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی مخصوص لوگوں کو ہینڈ سینیٹائز بھی تقسیم کیا ۔ اس دوران نمائندہ عوامی نیوز سے بات کرتے ہوئے تپن داس گپتا نے کہا کہ آئندہ سنیچر کو عیدالاضحیٰ کا تہوار ہے ۔ اسکے مدنظر ایک دفعہ پھر سے مسجدوں کے ساتھ ہنشیشوری مندر کو بھی سینیٹائز کیا گیا ۔ نمائندہ کہ سوال پر کہ کیا عید الضحیٰ کی نماز لوگ مسجدوں میں ادا کرسکتے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہاں اسی لئے تو مسجدوں کو سینیٹائز کیا ہوں ۔ لیکن انہوں نے اور کہا کہ معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے ہی مسجدوں میں نماز ادا کریں ۔ بھیڑ بلکل نہیں لگنی چاہئے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اور کہا کہ آج غازی درگاہ ہنشیشوری مسجد ڈاکات کالی باڑی بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد جناتی مسجد سینیٹائز کیا گیا ۔ اسکے بعد انہوں نے اپنے اسمبلی حلقے کے تمام مسلمانوں کو عید الضحیٰ کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تہوار بہتر طریقے سے منائیں امن و سکون بھائی چارگی کے ساتھ منائیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کے جزبات کا خیال رکھتے ہوئے تہوار منائیں ۔
Comments are closed.