Take a fresh look at your lifestyle.

اب ٹےکسی پر سوار ہو تے ہی 50روپے ورنہ ہڑتال کی دھمکی

کولکاتا 26جون : بس و منی بسوں کے بعد اب شہر کے ٹےکسی ےونےن نے بھی کرائے میں اضافہ کو لےکر شور بلند کےا اور اےک خط ممتا بنرجی اور وزیر ٹرانسپور ٹ شوبھندو ادھیکاری کو ارسال کےا ۔ ےونےن نے اپنے مطالبے میں ےہ بات کہی کہ ٹےکسی کے کراےہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ فی کیلو میٹر 25روپئے بھی بڑھاےا جائے ۔ ےاد رہے کہ شہر میں پیلی ٹےکسی چل رہی ہے اس میں سوار ہو کر کہیں جانے کے لئے میٹر پیچھے 30روپئے دئے جاتے ہیں ۔ پہلے 2کیلو میٹر تک 30 روپئے تک دےا جا سکتا ہے اس کے بعد ہر اےک کیلو میٹر پر 15 روپئے بڑھتا ہے ۔ ٹےکسی ےونےن نے ےہ بھی کہا کہ جس طرح اندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اب پرانے بھاڑے میں ٹےکسی چلانا ممکن نہیں ۔ کولکاتا میں گذشہ 29دنوں کے اندر پےٹرول وڈیزل کی قیمت 8.3اور9.56روپئے با ترتیب بڑھ گئے ہیں۔ اب کولکاتا میں پےٹرول ڈیزل کی قیمت علی الترتیب 81.61اور75.18روپئے ہو چکے ہیں ۔ ٹےکسی ےونےن کے لیڈران نے واضح کر دےا ہے کہ کراےہ میں اضافہ نہ ہوا تو 15جولائی سے لگاتار ہڑتال ہو تے رہیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.