Take a fresh look at your lifestyle.

چائے باغ میں کام کرنے گئے کارکنوں پر فائرنگ ، ایک زخمی

0

اسلام پور ،27،اپریل: سوموار کی صبح شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور بلاک کے اگدی متی کھونٹی گرام پنچایت کے دیگھی پاڑا علاقہ میں کچھ کارکن چائے باغ میں کام کرنے گئے ۔ اسی دوران اچانک شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں کچھ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کو اسلام پور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق اسلام پور بلاک کے علاقے اگدی متی کھونٹی میں پر ترنمول کے دو دھڑوں میں تصادم ہوگیا۔ ماضی میں بھی دونوں گروپ کے مابین متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ ان میں سے ایک گروہ ترنمول بلاک کے صدر ذاکر حسین کے نام سے بتایا جارہا ہے اور دوسرا گروپ اسلام پورہ کے ایم ایل اے کریم چودھری کا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سوموار کی صبح بلاک صدر ذاکر حسین کے حامی باغ میں کام کرنے گئے تھے جہاں ایم ایل اے کریم چودھری کے حامیوں نے اچانک ان پر فائرنگ شروع کردی۔ ایک زخمی کو اسلام اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.