کولکاتا،یکم،اکتوبر: کولکاتا میں دنیا کی مشہور چائے ایک جگہ ہر ہی دستیاب ہورہا ہے اور وہ بھی فٹ پاتھ پر جہاں 1400 سے 32 لاکھ روپیہ فی کیلو ہورہا ہے ایک چائے کے کپ کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔ کولکاتا کا مکندو پور میں پارتھو پریتم گنگو پادھیائے نامی شخص یہ چائے فروخت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس بہت سارے اقسام کے چائے کا اسٹاک ہے جیسے جاپان سے سلور نیڈل ، نائیجیریا سے ریڈ وائن، افریقہ سے کیرمیل اور آسٹریلیا سے لیوینڈر ٹی۔ چائے کی 115 اقسام پوری دنیا کی بہترین چائے دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ میرے پاس مشہور دارجلنگ اور آسام ٹی اور مکائی باڑی کی چائے بھی دستیاب ہے۔اس چائے کی قیمت 14000 سے لیکر32 لاکھ روپے فی کلوگرام تک ہے۔ دنیا کے بہت سے فرسٹ کلاس چائے میرے پاس آسانی سے دستیاب ہیں۔ ‘ پارتھو پرتیم کو چائے کا بہت شوق ہے۔ لہٰذا نوکری چھوڑ کر وہ ملک و بیرون ملک کی مشہور چائے بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سلور نیڈل وائٹ کی قیمت دو لاکھ 80 ہزار روپے فی کلوگرام تک ہے اسی طرح چیمومائل چائے کی قیمت 14000 روپے فی کلوگرام سے شروع ہوتی ہے۔وہیں ہیبکس چائے کی قیمت 7500 روپے فی کلو سے شروع ہوتی ہے۔ ایک کلو ایئربا چائے کی قیمت 14 سے 26 ہزار روپے کے درمیان ہے۔ روبس چائے کی قیمت 20000 روپے فی کلو ہے۔اسی طرح یوکاٹی چائے کی قیمت 32000 روپے فی کلوگرام سے شروع ہوتی ہے۔بولو چائے کی قیمت 50000 سے 32 لاکھ روپے فی کلوگرام تک ہے۔ لیونڈر کی قیمت 16000 سے شروع ہوتی ہے۔ پارتھو پرتیم نے کہاکہ میرے پاس منتخب لیکن خوشحال خریدار ہیں۔ زیادہ تر خریدار کولکاتا کے مڈل کلاس فیملی سے ہیں۔چائے کی قیمت اتنی زیادہ ہے اسی وجہ سے خریدار کم مقدار میں چائے لے جاتے ہیں ۔لہٰذا میں چائے کا ایک محدود اسٹاک ہی رکھتا ہوں۔
Comments are closed.