کولکاتا۔ 29جولائی : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نبنّو میں اس بات کی وضاحت کردی کہ تمام اسکول و کالج 31اگست تک بند رہیںگے۔ اگر اگست میں حالات بہتر ہوگئے تو ستمبر میں ریاستی اسکول و کالج کو متبادل دنوں میں کھولنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔ ابھی جو حالات ہیں وہ نہایت ہی مشکوک ہیں تو اسکول او ر کالج کو کھولنے کا سوال نہیں اٹھتا ۔ اور نہ ہی اگست کے مہینے میں کیونکہ کرونا وائرس کا قہر ابھی تک جاری ہے ۔ ان ہی مخدوش حالات کے پیش نظر ہمارا یہ ہدف ہے کہ ستمبر میں تمام انسٹی ٹیوشین کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا یہ غالباً ٹیچرس ڈے کا اچھا موقع ہوگا اسی دن سرواپلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش بھی منایا جاتا ہے ۔ مگر یہ اسی وقت ہوگا جب حالا ت ساز گار ہوں گے جبکہ دوسرے ہی مہینے اکتوبر میں درگا پوجا کا بھی تہوار ہے ۔ اس معاملے میں ہماری کوشش یہی رہیں گی کہ اگست میں 31تاریخ تک کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔ اس کی جان کاری تمام ریاستی امدادی پرائیویٹ اسکول، مدرسہ ، کالج و یونیورسٹیوں کے انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے ۔ اس وقت ریاست میں 59,000 پرائمری اسکول اور 18000سکنڈری اسکول ہیں ، 530کالج اور 30یونیورسٹیاں بند ہیں ۔ انہیں ہدایت کردی گئی تھی کہ 30جون تک سبھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ پھر اسی ہدایت کو دوبارہ جاری کرکے اس منسوخی کو 31اگست تک کردی گئی ہے۔
Comments are closed.