Take a fresh look at your lifestyle.

پروفیسر نے ضرورتمندوں کے چہرے پر مسکان بکھیرا

0

جلپائی گوڑی،10،جون :جلپائی گوڑی اے سی کالج برائے اقتصادیات کے پروفیسر ڈاکٹر سودیپ چکرورتی کے ذریعہ بدھ کے روز غریب اور نادار افراد میں غذائی اشیاءتقسیم کر کے ان کے مایوس چہروں پر مسکان بکھیرا۔جلپائی گوڑی شردھا نامی ایک تنظیم کے زیراہتمام آج پات کاٹا کالونی کے غریب اور لاچار لوگوں کو کھانا فراہم کیا گیا۔ دوسری طرف طویل عرصے سے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مالی بحران سے دوچار افراد آج کھانے پینے کی چیزیں پا کر بہت خوش ہوئے۔ منتظم کی طرف سے بتایا گیا کہ اس طرح سے غریبوں کی مدد کا کام پہلے سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ان لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے زیادہ تر لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ انہیں کھانے کی بحران سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عام لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غریبوں کی مدد کےلئے آگے آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.