Take a fresh look at your lifestyle.

ٹیلی ایجوکیشن کے ذریعہ پڑھائی شروع

کولکاتا،4اگست: حکومت مغربی بنگال نے ٹیلی ایجوکیشن کی پہل کر دی ہے وہ تمام ہائی اسکول جو پوری ریاست میں ہیں وہاں کے طلبا و طالبات ایک ٹول فری نمبرپر ڈائل کریں اور کسی بھی سبجیکٹ کے کوئی بھی سوالات پوچھیں۔اس ضمن میں ”بنگلار شکشا دورا بھاس“ کے ذریعہ تعلیم کے مقاصد کو پورا کیا جائے گا اور ریاست کے تمام طلبا و طالبات کی پریشانیوں کو دور کیا جائے گا۔ خاص کر تعلیم کے معاملے میں علاوہ ازیں ان علاقو ں تک بھی اس کی رسائی ہو گی جہاں انٹر نیٹ کی آسانیاں نہیں ہیں۔ نویں اور دسویں جماعت کے لڑکے و لڑکیاں ٹول فری نمبر پر ڈائل کریں صبح و دو پہر کو اور پھر بنگلہ، انگریزی، ہندی ، نیپالی اوراردو کے علاوہ کسی بھی سبجیکٹ کے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ اس وقت ایک ٹیچر موجود رہےں گے ان سوال کے جوابات دینے کے لئے ۔ حکومت نے ریاست کے تمام اسکولوں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ہی اپنا رجسٹریشن کروالیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.