Take a fresh look at your lifestyle.

تیلنی پاڑہ فسادات کے لئے بی جے پی ذمہ دار : وزیر اعلیٰ

کولکاتا13مئی:پچھلے 4 دن سے ضلع ہگلی کے تیلنی پاڑہ میں ہونے والے فسادات کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں فسادات کرتی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے رپورٹ بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روک تھام کے لئے ضرورت ہو تو نوڈل آفیسر تعینات کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہگلی ضلع کے ضلعی مجسٹریٹ کو خصوصی طور پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہاں فسادات کسی بھی حال میں پھیلنا نہیں چاہیے ‘یہ کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.