Take a fresh look at your lifestyle.

تھرمل اسکریننگ کے بعد ڈی ایم دفتر میں داخلہ کی اجازت

جلپائی گوڑی،12،جون : کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیس کے درمیان جلپائی گوڑی ڈسٹرکٹ آفس آنے والے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ آفس کے صدر دروازے کے سامنے تھرمل اسکریننگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں آنے والے تمام لوگوں کو تھرمل اسکریننگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جن لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت 100 ڈگری پایا جاتا ہے ان کوجلپائی گوڑی ڈسٹرکٹ آفس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو ضلع محکمہ صحت سے رابطہ کرنے کے بعد اسپتال بھیج دیا جا رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام جلپائی گوڑی ضلع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیس کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.