Take a fresh look at your lifestyle.

ٹک ٹاک:ویڈیو بنانے میں نوجوان نے جان گنوائی

مالدہ،03،جون :ٹک ٹاک کےلئے ویڈیوز بنانا ایک نوجوان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ مالدہ ضلع کے پھولہار ندی میں ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان ندی میں ڈوب گیا۔ نوجوان کی لاش کئی گھنٹے بعد برآمد ہوئی۔ یہ نوجوان کل دوپہر اپنے دوستوں کے ساتھ مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور پولیس اسٹیشن کی بہار اور بنگال سرحد پر لابھا اور دیو گنج کے درمیان پھول ہار دریا میں اپنے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک کےلئے ویڈیو بنا رہا تھا۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ رات گئے اس کی لاش دریا سے برآمد ہوئی۔ تاہم متوفی کے لواحقین نے واقعے کے پیچھے کسی سازش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے کے وقت اس کے ساتھ اس کے دو دوست بھی تھے۔ دوستوں کو اس سازش میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔ نوجوان کے لواحقین نے اس شک کی بنیاد پر تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق غرقاب نوجوان کا نام سلیم اختر (22) ہے۔ وہ مالدہ کے تھانہ ہریش چندر پور تھانہ کے تحت واقع کمڈ پور علاقے کے جنوبی تالگرام کا رہائشی تھا۔ نوجوان کے کنبہ کے افراد نے الزام لگایا کہ نونٹون سدلیچک گاو¿ں کے رہائشی عاصم اور بپی سلیم اختر منگل کی سہ پہر پھول ہار ندی گئے تھے تاکہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بناسکیں۔ وہ وہاں نہانے کےلئے ندی پر آئے تھے۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ سلیم کے دوست عاصم اور بپی نے اسے پانی میں ڈوبادیا۔ یہاں دریائے پھولہار سے متصل گاو¿ں کے لوگوں نے بتایا کہ کل دوپہر تین نوجوان دریا میں ایک ساتھ نہانے گئے تھے۔ کچھ دیر بعد ، دو نوجوان دریا سے باہر آئے اور کپڑے پہن کراپنے گھر کی طرف جانے لگے۔ جب لوگوں نے اس سے تیسرے نوجوان کے بارے میں پوچھا تو اس کی گفتگو میں کچھ شک تھا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں کو پکڑ کر پولس کے حوالے کردیا۔ پولس کی نگرانی میں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ رات گئے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.