جلپائی گوڑی،03،جون : بدھ کے روز جلپائی گوڑی میں تیستا ندی پر بنے پل کو بم سے اڑانے کی دھمکی پولس کنٹرول روم میں آئی۔جس کے بعد افرا تفری پھیل گئی۔در حقیقت بدھ کے روز جلپائی گوڑی پولس کنٹرول روم سے ایک فون موصول ہوا جس میں انتباہ دیا گیا تھا کہ دریائے تیستا پر تعمیر پل کو دوپہر ڈھائی بجے بم سے اڑا دیا جائے گا۔اس کال کے بعد پولس حرکت میں آگئی۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے بوم اسکائی اسکواڈ کے ہمراہ جلپائی گوری کے تیستا ندی پر پل کے آس پاس کے علاقوں کو اپنے قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کیا۔ پولس نے پ±ل سے گزرنے والوں کا راستہ روک کی تلاشی شروع کی۔ نیز پل پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی بند کردی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے پل اور اس کے آس پاس بم کی تلاش شروع کردی گئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس آف جلپائی گوڑی شری کانت جگناتھ نے بتایا کہ آج سہ پہر پولس کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہوئی ہے جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ وہ دریائے تیستا پر بنے پل کو اڑا دے گا۔ اس کال کے آنے کے بعد پولس حرکت میں آگئی اور بم اسکواڈ اسکواڈ کے اہلکاروں کیساتھ دریائے تیستا کے اس پل کے آس پاس کے علاقے کی تفتیش شروع کردی۔ جلپائی گوڑی کے پولس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مودی نے ٹیلیفون پر بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفاظت کےلئے پل کے اطراف پولس فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.