کولکاتا،7،اگست:شمالی چوبیس پرگنہ 7 اگست: ٹیٹا گڑھ اے جی ایم اسکول کے ہیڈماسٹر جاوید اقبال کے صاحب زادے دانش جاوید نے آئی آئی ٹی جے ای ای کے امتحان میں 99.85 فیصد نمبر لاکر اہل خانہ و علاقے کا نام روشن کیا ہے۔دانش جاوید نے اس انٹرنس امتحان میں پورے ملک میں 8واں رنک ، مغربی بنگال میں 6 واں رنک اور مسلم طلبہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ دانش جاوید کی خواہش ہے کہ وہ ائی ائی ٹی سے کمپیوٹر انجینئرنگ کریں اور اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے کچھ کر پائیں اور ملک کی ترقیاتی کاموں کا ایک حصہ بن پائیں۔واضح ہو کہ دانش نے کشور وائگیانک یوحنا (کے وائی پی وائی) کا امتحان پاس کیا۔ kypy ہندوستانی حکومت کے شعبہ سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعہ مالی تعاون سے اسکالرشپ پروگرام ہے ، جس کا مقصد بنیادی علوم کے شعبوں میں طلبہ کو تحقیقی کیریئر اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ پی ایچ ڈی سے قبل تک اسکالرشپ اور ہنگامی گرانٹ پیش کرتا ہے۔ منتخب طلباءکی سطح 1999 میں شروع ہوا ، یہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے زیر انتظام ہے۔ KVPY امتحان میں کوالیفائی کرنے والے طلبافیلوشپ کے ساتھ ساتھ IISC اور IISER جیسے انسٹی ٹیوٹ میں اضافے کے معیار کی بنا پر داخلے کے اہل ہیں۔ اس امتحان میں 3 اسٹریمز ہیں: ایس اے (کلاس 11) ، ایس ایکس (کلاس 12) اور ایس بی (فرسٹ ایئر بی ایس سی)۔ اس طرح کی کامیابی سے دانش کے رشتے داروں اور آس پاس کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔جنہوں نے انگلش میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہے۔اپنی محنت اور لگن سے دانش جو مقام پایا ہے اس کےلئے خویش و اقارب اپنے دعاو¿ں اور نیک خواہشات سے نوازرہے ہیںساتھ ساتھ مستقبل میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے اور ملک و قوم و ملت کی خدمت انجام دینے کی توفیق دے۔ذہن نشیں رہے کہ دانش کمرہٹی کے رہنے والے سابق ایس پی ریٹائرڈ محمود عالم کے نواسے بھی ہیں۔
Comments are closed.