کولکاتا21 نومبر:سنیچر کے دوپہر کو ترنمول بھون کے سامنے 23 ضلع کے لگ بھگ 260 کارکنوں نے زوردار احتجاجی تحریک چلائی اوراس بات کی مانگ کی کہ وہ صرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ہی ملاقات کریں گے اورجوکچھ بھی پریشانیاں ہیںیہ سارا کچھ وہ صرف ممتا بنرجی کے ہی روبرو رکھیں گے جب تک ہماری یہ مانگ پوری نہیں ہوگی تب تک ہم لوگ اسی جگہ پر اپنی مانگیں لے کربیٹھے رہیںگے۔ایک انچ بھی نہیںسرکیںگے۔ پھر بھی ترنمول کے بڑے نیتاﺅں نے جب ان کو دلاسا دیا تووہ کچھ دیر کے لئے وہاں سے ہٹ گئے ۔ بعد میںمعتبر ذرائع سے یہ پتہ چلا کہ ریاستی ترنمول کے صدر سبرتو بخشی کے کہنے پر ترنمول کے 5 کارکنوں سے وہ بیٹھ کرمشورہ کرنے پرراضی ہوئے ۔ بتایاجاتاہے کہ 23 ضلع کے 260 ترنمول کارکن غصے میںبھرے ہوئے تھے اورترنمول بھون کے سامنے زبردست احتجاج کیا ان کے ہاتھوں میں پوسٹرو بینر بھی تھا، جس میں وہ ترنمول کے طریقہ کارسے نالاں تھے۔ وہ بے کار تھے اورترنمول پارٹی کی طرف سے دلاسا دینے کے بعد بھی وہ ابھی بھی ناامید ہیں۔ کیوں کہ پارٹی کے اندرہی پھوٹ ہے توان کے ساتھ انصاف کہاں سے ہو اس کاانہوں نے کھل کراعتراف بھی کیا۔ ترنمول کانگریس اس وقت نہایت ہی سنگین حالات سے گزررہاہے کیوں کہ شمالی و دکھنی بنگال کے بیشتر اضلاع میں ترنمول پاٹی کے خلاف غم و غصہ بڑھ رہاہے۔ اب جب کہ ترنمول بھون کے سامنے اتنے ترنمول کارکنوں کی تحریک آخر کس بات کااشارہ کررہاہے۔
Comments are closed.