کولکاتا،3،اکتوبر: کوئی 5سال تو کوئی8سال، کوئی 10سال تو کوئی 12سال، اس طرح سے کالجوں اور یونیورسیٹیوں میں واقع لائبریری میں کام کرنے والے ملازمین اپنی آپ بیتی سنانے کو ترنمول بھون پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ 6ماہ سے کالج اور یونیورسیٹی بند رہنے کی وجہ سے ہماری حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ اگر نومبر ماہ سے کالج اور یونیورسیٹی کھل بھی جاتی ہیں تو ہمارے دن پھرنے والے نہیں ہے۔ اسی لئے ہمیں حکومت سے مالی تحفظ چاہیئے کہ ریاستی حکومت ہمیں بھی مستقل ملازمت دیں اور ہمارے اہل خانہ کا تحفظ فراہم کریں۔ پارتھو چٹرجی نے ان لائبریرین سے ملاقات کی اور یقین دلایا ہے کہ جلد از جلد ان کے مسائل حل کر دی جائے گی۔
Comments are closed.