مدھیہ گرام،13اکتوبر: مدھیہ گرام میں بلاک سطح پر کارکنوں کے اجلاس میں شمالی24 پر گنہ کے ضلع ترنمول کے بڑے نیتاو¿ں نے یہی کہا کہ پارٹی کے کام کرنے والے اب گھر گھر جا کر ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں کا پرچار کریں گے ان کے کاموں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں گے۔ یہ بھی کہیں گے کہ ممتا بنرجی 2021تک بنگال میں خوش اسلوبی سے پوری محنت سے کام کرتے ہوئے یہاں حکومت کریں گے اور آئندہ دنوں میں ممتا بنرجی کے کام کا ہر گھر میں ذکر ہوگا اس وجہ سے انہوں نے جو کام اتنے بر سوں میں کیا ہے ان کاموں کا ذکر گھر گھر میں کیا جائے ۔ ورنہ نفرت پھیلانے والی پارٹی داخل ہو کر یہاں کے لوگوں میں زہر بھرنے کا کام انجام دے گی۔ اسی لئے اب پارٹی کے ورکروں کو اپنا کام تیزی سے کرنا ہوگا۔ دیر کرنے کی ضرورت نہیں اس بات کو شمالی24پر گنہ کے ضلع پریشد کے دفتر محنت کے صدر نرائن گوسوامی نے کہا۔
Comments are closed.