Take a fresh look at your lifestyle.

پارٹی میں واپسی کےلئے شوبھن کی چند شرائط بغیر شرط کے آنا ہے توآجاو شرط نہیں چلے گی:ترنمول چیف

کولکاتا،یکم ،اگست: ممتا بنرجی کے قریبی ترنمول لیڈر اور کولکاتا کے سابق میئر شوبھن چٹرجی نے پارٹی تو چھوڑ دی مگر پارٹی سے خود کو الگ نہیں کر پائے۔ بی جے پی میں وقار کو ترس رہے شوبھن چٹرجی اب ترنمول میں واپس آنے کو خواہش مند ہےں مگر اس بار پارٹی میں واپسی کےلئے انہوں نے کچھ شرطیں رکھی ہےں مگر پارٹی شرط ماننے کو تیار نہیں ہے۔ پارٹی کا یہ کہنا ہے کہ پہلے پارٹی میں شمولیت اختیار کرو اس کے بعد شرطوں پر غور کیا جائے گا۔ اس بات کو لےکر شوبھن اور پارٹی کے درمیان کھینچ تان چل رہی ہے۔ دوسری طرف شوبھن چٹرجی کی اہلیہ رتنا چٹرجی بھی شوبھن کی واپسی کو لےکر کافی امید لگائے بیٹھی ہےں۔ شوبھن چٹرجی کا پارٹی میں واپسی سے رتنا کو سب سے زیادہ خوشی ملے گی۔ اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ شوبھن چٹرجی کا اپنے گھر بھی واپس ہونے کے امکانات واضح ہو سکتے ہیں۔ اس ضمن میں رتنا کا یہ کہنا ہے کہ شوبھن اتنی دور نکل جائیں گے مجھے اس کا علم نہیں تھا ورنہ شوبھن پر میں بھی نظر رکھتی۔ رتنا نے شوبھن کی سیاسی اور سماجی گراوٹ کاذمہ دار بیساکھی بنرجی کو ٹھہرایا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.