Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول کے 65سال سے زائد ممبران پارلیمان کی پارلیمانی اجلاس میںعدم شرکت

کولکاتا،7،ستمبر: ترنمول کانگریس کے 65 سال سے زیادہ عمر کے ممبران پارلیمنٹ ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کو روکنے کےلئے آئندہ مان سون کے اجلاس سے دور رہیں گے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ اگرچہ پارٹی قیادت کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے پارٹی ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔شمالی کولکاتا سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا ممبر 67 سالہ سدیپ بندھوپادھیائے نے کہا کہ وہ یہاں (کولکاتا) سے ہی لوک سبھا میں اپنے ساتھی ممبروں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا کیونکہ میری عمر 65 سال سے زیادہ ہے اور انفیکشن کا خطرہ ہے۔ میں لوک سبھا میں پارٹی ممبروں کے ساتھ رابطہ کروں گا۔سینئر ترنمول کانگریس کے رہنما اور دم دم سے لوک سبھا ممبر ، سوگت رائے نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کا عمل چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے کسی ایک اصول کو تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اگر 65 سال سے زیادہ عمر کا کوئی شخص سیشن میں شامل ہونا چاہتا ہے تو وہ شامل ہوسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کا مون سون اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہوگا جویکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.