Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول ہندی سیل کے دنیش ترویدی چیئرمین مقرر

کولکاتا،14،ستمبر:ریاست میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے سوموار کے دن یوم ہندی کے موقع پر ممتا حکومت نے ہندی سیل کی تنظیم نو کی ہے۔ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر دنیش ترویدی کو سیل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اسی کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق ممبر پارلیمنٹ وویک گپتا کو ہندی سیل کا صدرمقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندی سیل سال 2011 میں تشکیل دیا گیا تھا جس کی قیادت ارجن سنگھ نے کی تھی۔ جو فی الحال ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کے چند ہمہینے باقی ہیں۔ ادھر بی جے پی حکمراں ترنمول کی سب سے بڑی حریف جماعت بن کر ابھری ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی بی جے پی اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ کولکاتا اور ہوڑہ جیسے شہری علاقوں کے علاوہ مغربی بنگال میں ہندی کی بہت بڑی آبادی ہے۔مغربی بنگال کے 23 اضلاع میں سے 8 اضلاع ایسے ہیں جو بہار اور جھارکھنڈ جیسی ہندی بولنے والی ریاستوں سے متصل ہیں۔ ان علاقوں میں بی جے پی کا ایک اہم مرکز ہے۔ایسی صورتحال میں ترنمول ان علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ دنیش ترویدی جو سیل کے چیئرمین کے طور پر مقرر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تمام زبانوں کو پھولوں کے گلدستے کے طور پر دیکھتی ہیں اور ریاست میں مختلف قسم کی زبان بولنے والے لوگوں کےلئے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیل زمینی سطح پر ہندی کو مضبوط کرے گا۔ نومنتخب صدر ویوک گپتا نے بتایا کہ اس سیل میں تین درجے کا ڈھانچہ ہوگا۔یہ ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی ضلعی سطح کی کمیٹی اور بلاک سطح کی کمیٹی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی سیل کا بنیادی کام ہندی تعلیم ، ثقافت ، بنگال میں کمیونٹی کی مجموعی فلاح و بہبود کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنا ہے۔اس سے ہندی برادری کے لوگوں کی بہتر نمائندگی یقینی بنائے گی۔اس کی تجویز کو ایک اہم مقام ملے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.