Take a fresh look at your lifestyle.

اسمبلی الیکشن سے پہلے ترنمول کانگریس میں کانگریس لیڈران پناہ گزیں

کولکاتا6 اکتوبر: ممتابنرجی کی اپنی سیاسی حکمت عملی و اضلاع میں ترقیاتی کاموں کاکوئی بھی نظیر نہیں ہے۔ اس وقت جب کہ ہاتھراس میں دلت لڑکی کی آبروریزی کے بعد قتل کامعاملہ گرمایااورکسان بل و ہاتھرس کے اس افسوسناک معاملے کولے کرراہل اورپرینکا پورے ملک میںاحتجاج کررہی ہیں تو ایسے میں دکھن دیناجپور میں کانگریس کے لاتعداد نیتاﺅں نے کانگریس کادامن چھوڑ کر ترنمول کے پناہ میں آگئے۔ بالور گھاٹ میں پارٹی منتقلی کی اس تقریب میں ماہر تعلیم اوم پرکاش مشرا ضلع صدر گوتم داس چیئرمین شنکرچکرورتی بھی پیش پیش تھے ۔ اوم پرکاش نے وضاحت کی کہ وہ کانگریس میںرہتے ہوئے دیدی کے ترقیاتی کاموں کودیکھتے آرہے تھے اوران کی مصروفیت سے بھی واقف حال تھے ۔ انہوں نے ضلع میں جس طرح کی ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا ہے۔ وہ قابل تعریف ہے اورانسانوں کی آسانی کے لئے تمام کام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے اندراس طرح کی دوراندیشی اوربھلائی کے کاموں کی کمی دیکھی تو انہوں نے فیصلہ کرلیاکہ وہ اب ترنمول پارٹی سے ہی اپنارشتہ بنائیںگے۔یوتھ کانگریس کے سابق صدر سمیت دتہ نے کہاکہ پورے ملک میں اس وقت کانگریس بی جے پی کادوبدو سیاسی جنگ چھڑی ہوئی ہے مگر اس ریاست میں سب کچھ الٹا ہے یہاں ممتا اوران کے رفقاءبھاجپا کے خلاف صف آرا ہیں اوربنگال کانگریس ہرمحاذ پربے عمل ۔ اب کانگریس سے نکلنے والے لوگ ممتا کے ہاتھ کومضبوط کرنے کاعہد باندھ لیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.