آسنسول6 اکتوبر:آسنسول وارڈ23 میں سیاسی پارہ شباب پرچڑھا ہواہے۔ بی جے پی کے 200 حامیوں کے ساتھ راجہ مکھرجی نے مولائے گھٹک کے ہاتھوں ترنمول میں شمولیت اختیارکرلی اس شمولیت سے ہوتے ہی وارڈ23 کے ترنمول خیمہ میں ناراضگی کی فضابن گئی ہے۔ وارڈ 23 کے صدر میتھلیس داس نے بی جے پی سی پی ایم حامیوں کی شمولیت سے اتپل سنہا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ اس ماحول میںاتپل سنہا بورڈ آسنسول ترنمول بلاک نے کہاکہ میںاس استعفیٰ کو قبول نہیں کرسکتا ہوں۔اتپل سنہا نے کہاکہ ترنمول اقتدار میں آئی اس سے قبل میتھلیس ترنمول کاپرچم تلے کام کررہاہے اتپل سنہا نے کہاکہ اس وارڈ 23 میں پرانے ترنمول کارکنان لیڈران ہی کافی ہیں مجھے نیا چہرہ نئے لوگ نہیں چاہئے انہوں نے دبے لفظوں میں بی جے پی اورسی پی ایم سے آئے ہوئے لوگوں کی طرف اشارہ کردیا۔ جس سے متھلیش داس کے سینکڑوں حامی جو اپنے لیڈر کے ساتھ استعفیٰ پیش کرنے آئے تھے خوش ہوکر نعرے بازی کرنے لگے ۔ اتپل سنہا نے کہاکہ نئی جوائننگ اور اس استعفیٰ کے تعلق سے مولائے گھٹک سے میں بات کروں گا۔ اتپل سنہا نے کہاکہ دودنوںقبل میتھلیش نے سی پی آئی ایم اوربی جے پی حامیوں کی شمولیت کے بارے میں مجھ سے گفت وشنید کی اورتبادلہ خیال کیاتھا اورشوشل میڈیا میں بھی اپنے جذبات کااظہار کیاہے۔ اتپل سنہا نے کہاکہ ترنمول میں کوئی بھی شامل ہوسکتاہے لیکن ترنمول میںشامل ہوااورپھر ترنمول کو چھوڑ کر بی جے پی میں چلاگیا اورپھرواپس ترنمول میں شمولیت کی ایسے لوگوں کی مجھے ضرورت نہیں میتھلیش بنٹی یادیگر جولوگ ہیں ترنمول کے ہیں برقراررہیں گے اور ترنمول کے بینر تلے ہی خدمات انجام دیں گے واضح ہوکہ نئے لوگوں کی ترنمول میںشمولیت سے پرانے ترنمول لوگوں میںایک عجیب و غریب محسوسات ہونے لگ رہا ہے اس طرح کی کیفیت دیگرجگہوں پر بھی مظہر ہے۔
Comments are closed.