کولکاتا28 اکتوبر:امسال پوجا پنڈال میںجوش سے پر بنگالیوں کاآنا بالکل بند کردیا گیاتھا کیوں کہ کرونا بڑھنے کااس سے خدشہ تھا۔ اب اس ماحول میں سیاسی جماعتوں نے میٹنگ ، جلوس جلسے کی ہمت بھی جٹانے سے رہ گئے۔ مگراس کے متبادل ڈیجیٹل کاہی سہارا لیا ہے اور پرچار وتشہیر کامنصوبہ بنانے میں سارے لگے ہیں۔ ترنمول پارٹی اپنے حریف بھاجپا کوکوئی بھی سیاسی مفادات اٹھانے کاموقع دینے کے حق میں نہیں ہے۔ جس کے لئے اب ڈیجیٹل تشہیر کو اپنا آلہ کار بنایاہے پارٹی کے ذریعہ جو لنک دیاگیا ہے اسے کلک کرتے ہی بھاجپا کاحسب ونسب سارا کچھ منفی شکل میںظاہر ہوجائے گا۔ پرشانت کشور جو سیاسی حکمت گر ہیںاس نے ایسا ہی منصوبہ تیارکیاہے اوراس تشہیر کوڈ مارک ایرسیلف سیف فرم بی جے پی جو بھی بنگال میںامن وامان کے دلدادہ ہیں وہ بی جے پی سے محفوظ رہنے کے لئے تیار رہیں اب بنگال میں ترنمول پارٹی کی حمایتی کتنے لوگ ہیں سبھی کااعداد و شمار کاپتہ چل جائے گا۔ ترنمول پارٹی کایہ بھی منصوبہ ہے کہ بھاجپا کاجوبھی پراگندہ پروگرام ہے ان سبھی کو بنگال کے لوگوں تک پہنچانا ہی پارٹی کااولین فرض ہے ۔ بی جے پی سے نالاں اورترنمول پارٹی کے حمایتی فیس بک کے ذریعہ اب تک 81 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔
Comments are closed.