Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول کے ساتھ بمل ، بنوئے کی بیٹھک، دارجلنگ میں گورنرکس کروٹ بیٹھیں گے

کولکاتا31 اکتوبر: تین برسوں تک روپوش رہنے والے بمل گورنگ نے کولکاتا کے ایک پریس کانفرنس میںبھاجپا سے علیحدگی اورترنمول حکومت سے وابستگی کاکھلم کھلا اظہارکردیا جس کے بعد سے ہی دارجلنگ کاسیاسی منظر نامہ یکلخت بدل گیا۔ پرسکون دارجلنگ میں پھرسے جلسے جلوس و میٹنگ مچل کا آغاز ہوگیا۔ اس جلسے جلوس کی اگوائی بنئے تمنگ، رنیک تھاپا کے حامیوں نے کردی ہے۔ اس کے بعد سے ہی دارجلنگ کاماحول پھرسے گرماگیا ۔ جب اس ماحول کو اعتدال میں لانے کے لئے امید ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی میدان میںآپڑیں۔ کیوں کہ بنئے تمنگ اور رنیک تھاپرسے وزیراعلیٰ کی ضروری بیٹھک آئندہ ہفتے میں ہونے والی ہے۔ یہ دونوں اس بیٹھک میںحاضر رہیں گے ۔ نابنو ذرائع سے اس کی توثیق کی گئی ہے جب کہ بنئے تمنگ اس پرکوئی خاص وضاحت نہیں کی ۔ مگراشارے سے صاف پتہ چل گیا ہے۔ اب ممتا بنرجی ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھنے والی لیڈر نہیں کیوں کہ اسمبلی الیکشن کے مہینے میں چنددن رہ گئے ہیں دارجلنگ جوترنمول کے قبضے میںہے اب بمل گورنگ کو ترنمول اپنے سے زیادہ قریب کرنے کی سیاسی داﺅ چلی ہے۔وقت رہتے ہی دارجلنگ کاسیاسی ماحول نہ بگڑے اس لئے ممتا نے دونوں کوصلاح ومشورے کے لئے بلایاہے۔ مگربھاجپا کے حمایتی گورنر بھی اس وقت دارجلنگ میں بیٹھے ہیں۔ وہاں کی ساری جانکاری انہوں نے پہلے ہی امیت شاہ کو دے دی ہے۔ اب وہ رنگ میں بھنگ ڈالنے کاکام کرسکتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.