Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول ایم پی شتابدی رائے کے والد بھی کورونا مثبت

کولکاتا،29جولائی:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ شتابدی رائے کے والد کرونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔ جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے کولکاتا کے گاریہ گھاٹ میں شتابدی رائے کے گھر کو بانس سے گھیر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شتابدی کے والد کو اتوار کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد اب ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔پچھلے کئی دنوں سے ان کی صحت خراب تھی۔ اسے ذائقہ نہیں محسوس ہورہا تھا اور بخار وغیرہ تھا۔اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اب ان کی رپورٹ تحقیقات میں مثبت آئی ہے۔جس کے بعد ایم پی نے بھی خود کو کورینٹائن کرلیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ممبران پارلیمنٹ اور وزرا کی کرونا رپوٹ مثبت آئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.