Take a fresh look at your lifestyle.

ہاتھرس واقعہ کےخلاف ترنمول کی خاموش ریلی

مالدہ ، 03 اکتوبر: اترپردیش میں ہاتھراس کے واقعے کے خلاف پورے ملک کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس اس واقعے کے خلاف شدید مظاہرہ کر رہی ہے۔ ادھر مالدہ ضلع میں ، ریلی کو ترنمول کانگریس نے نکالا۔ مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور نمبر ایک بلاک میں واقع بھوانی پور پل پر ترنمول کے نوجوان حامیوں نے اس واقعے کے خلاف خاموش ریلی نکالی۔ ریلی میں ضلع ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری بلبل خان ، نوجوان ترنمول کے رہنما سوپن علی ، ہریش چندر پور ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر ویمان جھا اور ترنمول کے دیگر رہنما شریک تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ اترپردیش کی ریاست ہاتھراس میں ، ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ریاست کے لئے ایک بدنما داغ ہے۔ اترپردیش کی یوگی حکومت کے بارے میں پولیس اور انتظامیہ کے کردار سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے رات کے اندھیرے میں مقتولہ کے اہل خانہ کو اطلاع دیئے بغیر متاثرہ لڑکی کی لاش کوجلادیا۔ اس کے ساتھ ، حتیٰ کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماو¿ں ، رپورٹروں کو بھی متاثرہ کے گھر جانے سے روکا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو بھی متاثرہ کے گھر جانے سے روکا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.