Take a fresh look at your lifestyle.

ہوڑہ میں ترنمول کی گروہی تصادم سے علاقے میں کشیدگی ریاستی و زیر اروپ رائے نے ذاتی رنجش قرار دیا

کولکاتا،/17اگست: آج ہوڑہ کارپوریشن کے وارڈ نمبر 76 کے تحت بیلیس روڈ میں منعقدہ خون عطیہ کیمپ کے دوران گروہی تصادم میں ترنمول کے ورکرس آپس میں الجھ پڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا علاوہ جنگ کا میدان بن گیا۔ اس دوران ہوڑہ پولس نے آکر حالات کو قابو میں کیا مگر واقعہ کے بعد سے ہی حکمراں جماعت کی ضکع قیادت پر کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے۔ حیرت کی بات تب ہوئی جب ترنمول لیڈروں کی گروہی تصادم بی جے پی دفتر کے سامنے ہوا اور پار ٹی ضلع قیادت کے لئے یہ لمحہ فکر ہے کہ کہیں اس کا فائدہ بی جے پی نہ اٹھا لے۔ اس تصادم کے تعلق سے ہوڑہ ضلع کے سبق صدر اور ریاستی وزیر زراعت اروپ رائے نے کہا کہ اس لڑائی کوسیاسی لڑائی نہیں کہی جا سکتی بلکہ اسے آپسی لڑائی یاذاتی رنجش کہہ سکتے ہیں۔ ہوڑہ ضلع کے دیگر ترنمول لیڈر اور ریاستی وزیر جنگلات راجیب بنرجی نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ میں انتظامیہ سے اور پارٹی اعلی کمان سے یہ اپیل کرونگا کہ اس تصادم کی منصفانہ جانچ کی جائے اور قصوروار کو سزا دی جائے کیونکہ اس سے پارٹی کی شبیہ پر آنچ آتی ہے اور کچھ مفاد پرست ورکرس کی غلطیوں کا ازلہ پارٹی کیوں کرے۔ خیال رہے کہ ترنمول کی گروہ بندی ہوڑہ ضلع میں عروج پر ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیاں اس کا فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.