Take a fresh look at your lifestyle.

کرشنندو نرائن چودھری کی سیکوریٹی میں کٹوتی ترنمول گلیاروں میں اس کو لے کر چہ میگوئیاں

انگلش بازار،24 فروری: مالدہ کے ترنمول چیئرمین کرشنندو نرائن چودھری کی سیکوریٹی میں اچانک کٹوتی ہوئی ۔ پولس ذرائع کے مطابق پہلے ان کی رکھوالی کے لئے ہر وقت تین سیکوریٹی عملے ہوتے تھے اب سابق وزیر کی سیکوریٹی کا جائزہ لینے کے بعد ایک گارڈ کو کم کر دیا گیا تو سابق وزیر انتظامیہ کی اس روپے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ووٹنگ سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کے لیڈر و سابق وزیر کر شنندو نرائن چودھری کی سیکوریٹی میں کٹوتی ہونے سے وزیر کے تیوری چڑگئے اور انہوں نے ضلع انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔ ضلع انتظامیہ کے اس سلوک کے بعد پورے سیاسی گلیاروں میں شور و غل کا ماحول ہے۔ کرشنندو چودھری نے بتایا کہ وہ ایک سیاسی تقریب میں گئے تھے۔ وہیں سیکوریٹی کی تخفیف کرنے کی خبر ان کو لگی پھر وہاں سے سکوریٹی دستہ واپس چلے گئے۔ کرشنندو نے اس بارے میں بتایا کہ انہوںنے سیکوریٹی کو جانے کی ہدایت نہیں دی تھی۔ پھر بدھ کو اپنے مکان سے قریب لگ بھگ500 میٹر کی دوری پر وہ جیم خانہ پہنچے۔ صحت و تندرستی پر بیان دینے تو وہاوں وہ بالکل تنہا تھے۔ کر شنندو کو1995 میں بایاں محاذ کے دور اقتدار میں سیکوریٹی دی گئی تھی اور ترنمول کے چیئرمین ہونے کے بعد بھی دو سیکوریٹی ہر دم ان کی رکھوالی پر مامور رہتے تھے، بعد میں ایک اور سیکوریٹی کا اضافہ ہوا۔ اب ضلع پولس سوپر نے یہی بیان دیا کہ تین میں سے صرف ایک سیکوریٹی کم کیا گیا ہے وی آئی پی کے ساتھ جو سیکوریٹی کا انتظام ہوتا ہے یہی آسانیان ان کو بھی دی گئی ہے۔ بس ایک سیکوریٹی کم کیا گیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی کر شنندو نرائن2013 میں کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ وزیر بھی بنے ۔2016 اسمبلی الیکشن میں وہ ہار گئے۔2017 میں انہیں انگلش بازار میو چیئرمین پوست سے انہیں بے دخل کر دیا گیا۔ اب ان کی سیکوریٹی میں بھی کٹوتی ہوگئی ہوتا یہی ہے ضرورت کے سبھی اسیر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.