Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کے خلاف ترنمول سینہ سپر

کولکاتا،30نومبر: ترنمول کانگریس پارٹی اس بار اسمبلی الیکشن میں اپنی پوری سیاسی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے بھاجپاکے ہندوتوا نظریے کے خلاف سخت محاذ بنانے کا ارادہ کر چکی ہے۔ بنگال کی شان کو بر قرار رکھنے کے لئے ترنمول کانگریس بھاجپا کی منافرت والی پالیسیوں کو یہاں رواج دینے میں آڑے آئے گی۔ کیونکہ بنگال کی مشترکہ قومی بھائی چارے والی روایت قدیمی ہے اور باہری پارٹی بھاجپا کے اندر ایک نظریاتی والا فلسفہ یعنی ہندوستان میں تکثیریت کی بالا دستی و اقلیتی کے ساتھ چیرہ دستی و ان پر عرصہ حیات تنگ کرنا۔ یہ نہایت ہی موذی و مہلک نظریہ ہے جو بنگال کی سیاست کے عین خلاف۔ گیر وا رنگ کی جو سیاسی تحریک کی اصل وجہ ہے وہ ہے بنگال کی مٹی زعفران زار بنانا۔ ایک بڑی قوم کو فروغ دینا، متوسط طبقے و دبلے کچلے اقلیتی طبقوں کو تباہ و برباد کرنا ان کو پامال کرنا ، یہی جارحانہ پارٹی کا مول منتر ہے ۔ یہاں ترنمول کانگریس حکومت جو ایک یاد گار حکومت کی بنیاد ڈال چکی ہیں سبھی مذاہب کے لوگوں کو مساوی و اختیاری حقوق دیئے گئے ہیں۔یہاں ہر مذاہب کے لوگ آپسی بھائی چارگی و مساوات کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ممتا بنرجی یہاں کی ہر دلعزیز وزیر ہیں جنہوں نے لا تعداد ترقیاتی کام و اقلیتوں کے لئے بے شمار اسکیموں کو رائج کیا ہے تا کہ یہاں کی فضا میں سکون وسر خوشی رہے جس طرح تامل ناڈو میں مقامی پارٹی ریاست کی شان ہے مہاراشٹر میں شیو سینا اپنی ریاست کو ایک شان امتیازی دی ہے۔ بالکل اسی طرح بنگال میں ترنمول پارٹی صوبائی مضبوط پارٹی ہے اور یہاں کی قدیمی وراثت و روایت کی پاسدار ہے۔ اب یہاں کی جو بنیادی شان و روایت ہے انہیں ممتا بنرجی اپنے الیکشن سے باہم کرے گی اور بتائے گی کہ باہری پارٹی جن کو یہاں کی ثقافت و روایت سے کوئی واسطہ نہیں۔ وہ کہا جانے یہاں کی روایت کیا ہے یہ تو صرف صوبائی پارٹی کو پتہ ہے وہی پارٹی یہاں کامیاب رہے گی جو یہاں کے کلچرل اور تہذیب سے واقف رہے گی۔ اگر بھاجپا پورے دم خم سے یہاں کی بھائی چارگی میں شگاف لگانے میں ہے یہاں کی روایات کی دھجیاں اڑنے میں لوگوں کو بھڑکائے گی۔ تو یہ تشدد و تخریب کا نظریہ بھاجپا کا کامیاب نہیں رہے گا۔ یہاں کے لوگوں کے اندر نرمیت بھائی چارگی اور یکساں ترقی کے خواہاں ہیں جو ترنمول پارٹی کے سوا کوئی نہیں فراہم کر سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.