Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول کا ووٹ پلاننگ کا بگل بجتے ہی بنگال میں ووٹ بیداری

کولکاتا۔ 19ستمبر: اسمبلی الیکشن تو اب سر پر آچکا ہے بنگال کی جتنی ، سیاسی پارٹیاں ہیں سبھی اپنے کچھار سے خوب غفلت کی نیند سے جاگ اٹھے ہیں اور بنگال کے عوام الناس کی نیند یں بھی اڑانے میں لگ گئے ہیں ۔ جبکہ یہی بیداری کا کام ترنمول کانگریس نے بھی شروع کردی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک ورچیول کانفرنس بھی پارٹی کی طرف سے ہوچکی ہے۔ شمالی بنگال کے اضلاع میں تنظیمی سرگرمیاں بھی زوروں پر اپنا کام کررہی ہیں۔ جمعہ کو سیاسی حکمت عملی پرشانت کشور نے کولکاتا کے کمک اسٹریٹ دفتر سے شمالی بنگال کے ادنیٰ درجے کے نیتاﺅں سے ایک ورچیول میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں شمالی بنگال کی تنظیمی کاموں کو لے کر انہوں نے اپنی ناراضگی جتائی اور ان نیتاﺅں کی اچھی طرح سے سرزنش کی۔ مگر ان لیڈروں نے اپنی جانب سے کسی بھی کوتا ہی کی تصدیق نہیں کی ۔ شمالی و دکھن کوچ بہار اور دیناج پور ضلع میں پارٹی کے کاموں کو لے کر بڑے لیڈروں نے اپنی بیزاری دکھائی ۔ ا س میٹنگ میں واضح طور پر یہ کہہ دیا گیا کہ صدر ، رکن اسمبلی اور بڑے لیڈروں کے مقلد بلاک صدر کو کوئی بھی تنظیم کے اعلیٰ پوسٹ نہیں دیا جائے گا ۔ برعکس پارٹی جن کو بہتر سمجھے گی وہی اس پوسٹ کے دعویدار ہوں گے کیونکہ بڑے بڑے نیتا کو یہی زعم ہے کہ اب وہ دن ہوئے جب پارٹی کے دبدبے والے لوگ پوسٹ کو اختیار کرلیتے تھے اس دن کی میٹنگ میں ریاستی صدر سبرتوبخشی ، ترنمول یوتھ لیڈر و صدر ابھیشک بندو پادھیائے نے و پرشانت کشور شریک ہوں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.