Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول پارٹی لیڈر کے مکان سے بم برآمد

کوچ بہار 23 فروری: کوچ بہار کے طوفان گنج میں ترنمول پارٹی کے درمیان آپسی رسہ کشی ہے ۔علاقے کے نائب صدرکے مکان کے پاس سے اب تازہ بم برآمد ہوئے ۔ صبح سے کودالی 2 نمبر حلقے کے ترنمول کے نائب صدر میرعلی کے مکان کے صحن میں 2 عدد بم پڑا دیکھاگیا۔ بکری ہاٹھ تھانے کی پولس نے آکر ان بموں کو وہاں سے اٹھاکرلے گئے ۔ ترنمول کانگریس کایہ الزام ہے کہ مخالف پارٹی پنچایت ممبروں کایہ کام ہے۔ اس پرترنمول پنچایت کے ممبرنے پلٹ کرجواب دیا کہ مشہورہونے اورخودکی تشہیر کی للک کی وجہ سے جھوٹ ا لزام لگایاجارہاہے اس پربھاجپا نے یہ جملہ چست کیاکہ ترنمول کانگریس کے اندر آپسی پھوٹ کی وجہ سے یہ نتیجہ سامنے آیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.