Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول کے دو گروپ میں جھڑپ سے کالج میں ہلچل

کوچ بہار ،9اکتوبر:بریندر کالج میں ترنمول اسٹوڈنٹ کونسل کے دو گروپوں کے درمیان میمورنڈم دینے کے لیے تصادم کے واقعہ کی وجہ سے پورے کالج کیمپس میں ہلچل مچ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ سے ترنمول چھاتر پریشد کے ماتھابھانگا -2 بلاک کے صدر اور جوائنٹ صدر کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔ جوگزشتہ 4 اکتوبر کو عوامی سطح پر سامنے آیا۔ کہا جاتا ہے کہ دیپانکر برمن کی پارٹی کے حامی بلاک کے جوائنٹ صدر وحید حسن سے الجھ گئے۔ اس واقعہ میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوا۔ دونوں فریقوں کی جانب سے گھوکسانڈانگا تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ جب آج کالج کھلا تو وحید حسن اپنے حامیوں کے ساتھ کالج میں میمورنڈم دینے آئے۔ تاہم کالج انتظامیہ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر گیٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران ترنمول چھاتر پریشد کے ایک اور دھڑے کے حامیوں کی موجودگی نے کشیدگی پیدا کی۔ تاہم کوئی بھی گروپ عوامی طور پر دھڑے بندی کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے۔ ترنمول چھتاترپریشد کوچ بہار کے ضلعی صدر انروان سرکار نے کہا کہ وہ کسی پریشانی سے واقف نہیں ہیں ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ کالج انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ قواعد کے مطابق کارروائی کرے گی۔ کالج کے پرنسپل سہدیو رائے نے بتایا کہ طلباءکے ایک گروپ نے کالج کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی۔ یہاں تک کہ گیٹ کا تالا بھی ٹوٹ گیا۔ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے۔ماتھا بھانگا ایس ڈی پی او سرجیت منڈل نے کہا کہ کالج میں حالات قابو میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.