Take a fresh look at your lifestyle.

طوفان گنج میں بھاجپاکارکن کی دکان میں آتشزدگی الزام ترنمول حامیوں کے سر آیا

کوچ بہار،17فروری: کوچ بہار کے طوفان گنج میں بی جے پی کے ایک کارکن کی دکان کو جلا ڈالا گیا اور الزام ترنمول کانگریس کے حامیوں کے سر منڈھا گیا۔ اس حادثے کے بعد بھاجپا کے حامیوں نے مشتعل ہو کر31 نمبر قومی شاہراہ پر ٹرافک جام کر کے مظاہرہ کیا۔ گیر وا پارٹی کا یہ دعویٰ ہے کہ ترنمول کانگریس کے کچھ غنڈوں نے اس طرح کی شرمناک حرکتیں کی ہیں جیسے ہی اس حادثے کی خبر ملی ویسے ہی بھاجپا کے حامیوں نے قومی شاہراہ پر اتر کر وبال و ہنگامہ مچا دیا۔ 45منٹ کے بعد پولس پوری ٹیم کے ساتھ اس مقام پر پہنچی اور ٹرافک جام کرنے والوں کو سمجھا بجھا کر راستے کو کھلوادیا اس حادثے پر تبصرہ کرتے ہوئے شمالی بنگال کے ترقیات کے وزیر رابندر گھوش نے اسے بھاجپا کی آپسی ٹکراو¿ کا نتیجہ بتایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.